اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فائرنگ کے واقعات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس اور اوہایو میں فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
/129
5 اگست 2019 - 09:34
News ID: 967070

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔